12 جولائی 2014 - 20:17
ابوبکر البغدادی طالبان کے دور حکومت میں کابل میں تھا

افغانستان کے سکیورٹی ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ ابوبکر البغدادی ۱۹۹۶ سے ۲۰۰۰ تک ابو مصعب الزرقاوی کے ساتھ کابل میں رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیر گروہ داعش کا خلیفہ ابوبکر البغدادی افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں ’’جبہۃ اسحاق‘‘ کا رکن ہونے کی حیثیت سے کابل میں رہا ہے۔
افغانستان کے سکیورٹی ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ ابوبکر البغدادی ۱۹۹۶ سے ۲۰۰۰ تک ابو مصعب الزرقاوی کے ساتھ کابل میں رہا ہے۔
مذکورہ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ابوبکر البغدادی افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں کابل شہر کے علاقے وزیر اکبر خان کی روڈ نمبر ۱۱ میں طالبان کے بعض لیڈروں اور بیرونی دھشتگردوں کے ساتھ رہتا تھا۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ افغانستان کے بعض سکیورٹی عہدہ داروں اور سیاسی لیڈروں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ داعش کی جڑیں افغانستان اور پاکستان میں بھی پائی جاتی ہیں۔
یہ تشویش اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان میں موجود طالبان کے ایک گروہ’’ تحریک خلافت‘‘ نے حالیہ دنوں ابوبکر البغدادی کے ساتھ بیعت کرنے کر اعلان کر دیا ہے۔
پاکستانی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ داعش نامی دھشتگرد گروہ سب سے زیادہ انتہا پسند دھشتگرد گروہ ہے اور اس کے عناصر افغانستان اور پاکستان کی سرحدوں پر بھی پائے جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲